امریکامیں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی کانگریسی اراکین ٹم برچیٹ اور مارک گرین سے ملاقات

امریکامیں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکی کانگریس کے اراکین ٹم برچیٹ اور مارک گرین سے ملاقات کی۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفیر مسعود خان نے کانگریسی ارکان سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ معاشی استحکام اور ترقی پاکستان کی اولین ترجیحی ہے۔ ملاقات کے دوران ریاست ٹینیسی اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں کے درمیان 432 ملین ڈالر کا تجارتی حجم ہے، ریاست ٹینیسی نے پاکستان میں 154 ملین ڈالر کی برآمدات اور278 ملین ڈالر کا سامان درآمد کیا ہے۔ کانگریس کے ارکان نے علاقائی تناظر میں پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو سمیت مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ مسعود خان نے کانگریس مین کو علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت علاقائی امن و استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا۔ سفیر مسعود خان نے کانگریس کے ارکان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا

امریکامیں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی کانگریسی اراکین ٹم برچیٹ اور مارک گرین سے ملاقات